راولاکوٹ جانے سے روکنے پر سینیٹر مشتاق احمد خان کی حکومت پر کڑی تنقید

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آزاد ہٹن پل پر روک کر راولاکوٹ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے سی) کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فریقین کے درمیان صلح کی کوشش کے لیے راولاکوٹ جا رہے تھے، تاہم انہیں راستے میں روک دیا گیا۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "یہ آزاد کشمیر حکومت کی فاشزم ہے۔ کیا لاڑکانہ کے لاڈلے اور رائیونڈ کے لاڈلے کے علاوہ کسی کو کشمیر میں داخلے کی اجازت نہیں؟ اگر میں غزہ جا سکتا ہوں تو کشمیر کے راولاکوٹ کیوں نہیں جا سکتا؟”

واضح رہے کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے راولاکوٹ جائیں گے، تاہم ان کے مطابق انہیں آزاد ہٹن پل پر ہی روک دیا گیا۔

Share this content: