پاکستان زیرا نتظام کشمیر میں نیشنل عوامی پارٹی کے 8 کارکنان کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد2 روز میں 31 افراد کا قتل رپورٹ ہوا ہے ۔
سابق صدر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) سردار لیاقت حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز راولاکوٹ کے متیالمرہ بس ٹرمینل اور دیگر مقامات پر پیش آنے والے واقعات میں ان کے 8 ساتھی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
لیاقت حیات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما کمانڈر فاروق سمیت متعدد مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر عابد شاہین نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسزز کی جانب سے پیراور منگل دو روز کے دوران ہمارے 31 ساتھیوں کو قتل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس واقعے کے حوالے سے سیکورٹی فورسز یا متعلقہ حکام کا مؤقف تا حال سامنے نہیں آیا۔
Share this content:


