اسلام آباد / کاشگل نیوز
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں گرفتار کیے گئے 88 کشمیری شہریوں کی شناخت پریڈ کے لیے آج متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے شناخت پریڈ کی اجازت طلب کی گئی ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی آئندہ مراحل میں آگے بڑھے گی۔
متعلقہ حلقوں کی جانب سے گرفتار افراد کی فہرست بھی سامنے آئی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان کے کسی عزیز یا جاننے والے کا نام اس فہرست میں شامل ہو تو فوری طور پر تصدیق کر لیں۔
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی اور کشمیری شہری کی گرفتاری کے بارے میں معلومات موجود ہوں اور اس کا نام جاری کردہ فہرست میں شامل نہ ہو تو متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ مکمل اور درست ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔
واقعے سے متعلق مزید پیش رفت سامنے آنے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
Share this content:


