انسانی حقوق کے عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان زیرا نتظام کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے غیر قانونی استعمال پر غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اطلاع ملی ہے کہ راولا کوٹ میں حالات تشویشناک ہیں ، جموں و کشمیر میں مظاہرین کے خلاف پاکستانی حکام کے غیر قانونی تشدد کی طویل تاریخ سے مطابقت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے استعمال کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا جانا چاہیے۔جب تک انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی بندش برقرار رہے گی، زمینی صورتحال کی مکمل نوعیت کی آزادانہ تصدیق میں شدید رکاوٹ رہے گی۔
ہم پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ مواصلات کی تمام سہولیات بحال کریں اور میڈیا نیز آزاد مبصرین کو اس علاقے میں جانے کی اجازت دیں۔
Share this content:


