نوجوان شاعراحمد فرہاد 24 گھنٹے سے بھوک ہڑتال پر، صحت کی صورتحال تشویشناک قرار

باغ / کاشگل نیوز

پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا ساتھ دینے کی پاداش میں قید نوجوان شاعراحمد فرہاد گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں، جس کے باعث ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال کے دوران ان کے وائٹل سائنز تیزی سے گر رہے ہیں، جبکہ IBS کی تکلیف بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد فرہاد کی موجودہ طبی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی جسمانی حالت مزید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب 10 اگست سے پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ احمد فرہاد سے مزید کوئی تفتیش نہیں کی جا رہی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملہ اب اس کے اختیار میں نہیں ہے۔

صورتحال کے پیش نظر احمد فرہاد کی صحت، ان کی موجودہ حراستی حیثیت اور متعلقہ اداروں کے کردار کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اہلِ خانہ اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی صحت کا فوری جائزہ لے کر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل احمد فریاد کو پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا اوربعدازاں اس کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی۔

Share this content: