راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی/ کاشگل نیوز

وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں افواجِ پاکستان کی 3 کمپنیاں راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے تعینات رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد متعلقہ اداروں کو فوج کی تعیناتی سے متعلق ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Share this content: