بلوچستان میں مسلح حملوں سے 2 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا، متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آج صبح کیچ کے علاقے کولواہ میں بدرنگ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب فورسز اس وقت کا نشانہ بنیں جب وہ سڑک تعمیراتی کمپنی کو سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے دو فورسز اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں میانوالی پنجاب کے رہائشی دو ایف سی اہلکار خالد محمود اور رمضان جاٹ شامل ہیں۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share this content: