مئی 11 کوجموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد کے رضاکار میرپور اور پونچھ ڈویژن سے آنے والے قافلوں کا استقبال کریں گے

مظفرآباد 11مئی کو جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد کے رضاکار میرپور اور پونچھ ڈویژن سے آنے والے قافلوں کا استقبال کریں گے۔ حکومت کو دی ہوئی ڈیڈلائن 30 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کسی سیاسی نظریاتی یا مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تحریک خالصتاً عوامی حقوق کی علمبردار ہے جو ارباب اختیار کی عیاشیوں کے خاتمے، سستی بجلی اور سستے آٹے کے حصول تک جاری رہے گی۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا فورم 11 مئی کے عوامی اکٹھ کو عوامی حمایت سے کامیاب بنائے گا۔ کسی دیگر تنظیم کو اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے مختلف تنظیمات کی جانب سے لانگ مارچ کی مظفرآباد میں میزبانی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی افراد 11 مئی کو لانگ مارچ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں انہیں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بینر تلے آنا ہو گا۔ اس تحریک کی تمام تر توجہ اپنے مقاصد اور ایجنڈے پر مرکوز ہے جس کا کوئی دیگر سیاسی مقصد نہیں ہے۔ مظفرآباد میں پورے آزاد جموں و کشمیر سے عوام کا جمع غفیر اپنے حقوق حاصل کیے بغیر واپس نہیں جائے گا۔ 76 سال میں لوگوں نے ٹرک کی وہ بتی توڑ دی ہے جس کے پیچھے ارباب اختیار انہیں لگایا کرتے تھے۔ اب لوگ اپنے حقوق حاصل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے