چار اکتوبر کو لانگ مارچ ہر صورت ہو گا، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چار اکتوبر کو لانگ مارچ ہر صورت ہو گا۔ ان کے مطابق پہلے مرحلے میں قافلہ صوابی پہنچے گا، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا۔

چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کے دوران وفاقی حکومت نے کوئی غیر آئینی قدم اٹھایا تو اسے ’بہت بھاری قیمت‘ چکانا پڑے گی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کے وزرا پریس کانفرنسوں کے ذریعے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار لانگ مارچ میں شریک افراد کی تعداد حکومتی اندازوں سے کہیں زیادہ ہو گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا، تاہم 25 ستمبر کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لانگ مارچ کو چار اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Share this content: