پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 4 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کی کال کے تحت مختلف علاقوں میں احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں۔
ڈڈیال میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس و مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد ڈڈیال اور گردونواح میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اقدامات کیے گئے۔
واقعے کی مزید تفصیلات اور تصادم کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔
Share this content:


