استور/کاشگل نیوز
گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے رٹو میں پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
رٹو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ بعض سینئرکارکنوں کو گرفتار کرکے رٹو تھانے منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں الطاف حسین، سمع اللہ ایڈووکیٹ اور صمد خان شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے مذکورہ گرفتاریوں کی وجوہات، قانونی دفعات اور ان کے خلاف درج مقدمات سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔


