جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر باغ میں گزشتہ روز ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا،اسٹڈی سرکل کے بعد جسکی صدارت مرکزی سیکریٹری اطلاعات الیاس کشمیری کر رہے تھے آگے کے ایجنڈے بھی زیر بحث آئے،جس میں یکم مئی، مزدور ڈے اورعوامی مارچ 11 مئی
یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن جوش و خروش سے منایں گے،تمام ترقی پسند قوتوں کے مشترکہ پروگرام کے انعقاد کی سعی کریں گے،،
تمام ترقی پسند قوتوں کی یکم مئی کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ 29 اپریل کو دیوان عزیز ہوٹل پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، تاہم اس پر دیگر تنظیموں کیساتھ رابطے کے بعد طے کیا جائے گا۔
11 مئی عوامی حقوق مارچ کے سلسلے میں پارٹی دوست اپنے گاؤں محلے،وارڈ اور اپنے حلقہ اثر میں رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہر سطح پر مل کر رابطہ مہم کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
2024-04-28