عوامی کمیٹی کولالہ کوٹ کے زیر اہتمام 11 مئی لانگ مارچ (بھمبر تا مظفر آباد) کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0
133

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی رابطہ مہم تیز ہوتی ہوئی 11 مئی عوامی حقوق کے حصول کا دن ثابت ہو گا۔
ایف سی ہو یا پی سی ہو عوام کو بنیادی حقوق کے حصول سے طاقت کے زور پر روکا نہیں جا سکتا۔

کولالہ کوٹ (تحصیل تھوراڑ)
عوامی کمیٹی کولالہ کوٹ کے زیر اہتمام 11 مئی عوامی لانگ مارچ (بھمبر تا مظفر آباد) کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی اور لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کولالہ کوٹ سےعوام کا ایک بڑا قافلہ عوامی لانگ مارچ میں شرکت کرے گا یہاں کا عوام اپنے مطالبات کے حصول کے لیے پر عزم ھے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظور ی تک نا قابلِ مصالحت جدوجہد جاری رکھی جائے گی
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا عوام حکمران طبقات کی طرف سے کسی پروپیگنڈہ کا شکار نہ ھوں حکومتی اداروں کی طرف سے دھمکانے کی مذموم کوش حبش کو ماضی میں بھی عوام نے مسترد کیا ھے اور آئندہ بھی شکست سے دو چار کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here