عباس پور (نمائندہ کاشگل) عوامی ایکشن کمیٹی عباس پور کے مرکزی چیئرمین سردار یوسف چغتائی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سےنام نہاد ازاد کشمیر میں ایف سی سمیت دیگر پاکستانی فوجی تعینات کرنے پر کشمیری عوام اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اسلام اباد حکومت جان بوجھ کر ازاد کشمیر اور پاکستانی عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے22 اکتوبر 1947 کو بھی قبائلیوں کو کشمیر بیچ کر کشمیریوں کا قتل عام کروایا اور کشمیر کا ایک بڑا حصہ گلگت بلتستان پر اسلام اباد نے قبضہ کر لیا اب مزید پاکستان حکومت کشمیر میں پرامن احتجاجی تحریک کو کچلنے کے لیے جو سازشیں کر رہی ہے اس سے تحریک ازادی کشمیر کو اور مملکت پاکستان کو نقصان ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری اسلام اباد حکومت اور ازاد کشمیر کہ نام نہاد کٹھ پتلی حکومت پر عائد ہوگی ریاست جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے اس پر کسی قسم کا کوئی بھی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا جب تک ریاست کا فیصلہ نہیں ہوتا کشمیری ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جو ریاست جموں و کشمیر کا ائینی قانونی حصہ ہے اسلام اباد حکومت نے اس پر جبری غیر ائینی غیر قانونی بلا جواز غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اب اسلام اباد ازاد کشمیر پر بھی قبضہ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے جس کو کشمیری عوام برے طریقے سے ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی 15 لاکھ افواج ہونے کے باوجود بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکا عرصہ 76 سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی مسلح افواج پولیس اور ار ایس ایس کے گنڈوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں دنیا کے بدترین مظالم ڈھائے اور تحریک ازادی کشمیر کو کچلنے کی ناکام کوشش کی جس میں بھارت بری طرح ناکام ہو چکا ہے اب اسلام اباد حکومت بھی بھارت کے راستے پر چلنے کی سازشیں نہ کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا ائینی قانونی حصہ ہیں مائی دار کراچی کو فوری طور پر ختم کر کے گلگت بلتستان ازاد کشمیر مقبوضہ جموں کشمیر پر مشتمل ایک ازاد خود مختار با اختیار قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ جموں کشمیر کے عوام اپنی ازادی اور کشمیریوں کی اگ کے خود ارادیت کے لیے عالمی سطح پر خود جدوجہد کر سکیں انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئی تو کشمیر کے پہاڑ غاصب قوتوں کے لیے ایٹم بم ثابت ہوں گے کشمیر نہ دلی کی جاگیر ہے نہ ہی اسلام اباد کے کالونی بلکہ ریاست جموں کشمیر میں بسنے والے سوا دو کروڑ کشمیریوں کا ایک الگ تھلگ ملک ہے جس پر بھارت پاکستان چین نے جبری غیر ائینی غیر قانونی بلاجواز غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس جبری قبضے کے خلاف جموں کشمیر کے عوام عرصہ 76 سال سے ازادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور یہ جدوجہد من قسم ریاست جموں کشمیر کو دوبارہ یکجا کر کے اسے ازاد خود مختار مملکت بنا کر اقوام متحدہ کا ممبر بنانے تک جاری رہے گی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی ازاد جموں کشمیر کے چارٹر اف ڈائمنڈ کو فوری طور پر منظور کر کے ریاست میں پائی جانے والی بے چینی اور افر تفری کا فوری خاتمہ کیا جائے اگر کل کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسلام اباد حکومت پر عائد ہوگی
2024-05-06