جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پونچھ کا اہم اجلاس، جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اظہر رشید نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں طلباء تحریک اور جامعہ پونچھ میں طلباء کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
اس موقع پر جامعہ پونچھ سے، وقاص شبیر، عبدالباسط خان، اعتزاز جمیل چغتائی، محمد ریحان، نے تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا ،مرکزی سیکرٹری جنرل اظہر رشید نے کہا کہ تمام شامل ہونے والے دوستوں کو تنظیم میں اس امید کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں کہ طلباء حقوق اور وطن جموں کشمیر کی خودمختاری کے لیے انقلابی جزبے کے ساتھ جدو جہد جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ریاستی ظلم و جبر کے خلاف اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔