جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی سیکرٹری کرن کنول اور سیکریٹری نشرواشاعت رابعہ رابی نے ڈاکٹر مارنگ بلوچ اور دیگر ساتھیوں پر ایف آئی درج کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن طریقے سے اپنے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد کرنے والے بلوچ عوام پر پہلے پہل ریاست نے بدترین دہشت گردی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، شیل اور گولیاں برسائیں اور اب اوپر سے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر ایف آئی درج کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ پرامن مظاہرین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر ہو اور مقدمات درج ہوں۔ لیکن ریاست وہشت اور بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے۔ ظالم و جابر ریاست بلوچ عوام پر دھاہیوں سے جبر و تشدد کے سارئے ہتھکنڈے استعمال کر کہ تھک ہار چکی ہے۔ اور اب لگتا ہے کہ بلوچ قومی تحریک آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے جہاں سے آگے فتح منتظر ہے جبکہ ریاست سب شکست کے دھانے پر ہے اور فاشزم بربریت کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے جس کے بعد شکست سے دو چار ہونا مقدر بن جاتا ہے۔
اس ریجن کے ترقی پسندوں اور محکوم اقوام کے عوام کو بلوچ تحریک کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی جو ان کا تاریخی فریضہ بنتا ہے۔
2024-07-14