پاکستانی مقبوضہ کشمیر: عوامی احتجاج کی اختیار تک رسائی سے متعلق سیمینار کے انعقادکا اعلان

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاج کی اختیار تک رسائی مگر کیسے؟ کے عنوان سے ایک سیمینار کے انعقادکا اعلان کیاگیا ہے ۔

اس سیمینارکا انعقاد جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام مورخہ 18 اگست بروز اتوار بمقام باغ میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسرت نے کہا ہے کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ کی جانب سے مورخہ 18 اگست کو ایک سیمینار کا انعقاد باغ کی سر زمین پر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیمینار بعنوان” عوامی احتجاج کی اختیار تک رسائی مگر کیسے؟” میں تمام محب وطن، ترقی پسند تنظیموں کی قیادت سمیت جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کو مدعو کیا جائے گا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریکوں کو لمبی زندگی دینے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ معاشی اور سیاسی مطالبات پر بحث و مکالمہ کیا جائے تا کہ تحریک کو بدلتے حالات کیساتھ ساتھ زیادہ ایڈوانس شکل دی جا سکے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے