پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ویمن یونیورسٹی آف باغ کے انتظامیہ نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز کہا ہے کہ سوشل سائنس فیکلٹی کے زیر اہتمام 22تا 24اگست کو انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملائشیا، ایران، سوئزرلینڈ، ایتھنز، اٹلی اورپاکستان کے مختلف علاقوں سے سکالرز ، ریسرچرز و معزز مہمان تشریف لائیں گے اور آن لائن بھی مکالہ جات پیش کریں گے۔
اس سلسلہ میں وائس چانسلر میرٹیوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈینز، پرنسپل آفیسران، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور جملہ آفیسران نے شرکت کی۔
وائس چانسلر کو انٹرنیشنل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وائس چانسلر نے کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ باغ میں اس نوعیت کی پہلی انٹرنیشنل کانفرنس ہونے جا رہی ہے جو نہ صرف ویمن یونیورسٹی بلکہ باغ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس کانفرنس کی بدولت باغ میں سیاحت کو فروغ ملے گااور Socio Economicسرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کا ورلڈ رینکنگ میں نمایاں جگہ بنانا پھر ہماری طالبات اور فیکلٹی ممبران کا حکومت امریکہ کی طرف سے امریکہ کا دورہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کے اندر کوالٹی ایجوکیشن دی جار ہی ہے اور ادارے کو انٹرنیشنل سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل کانفرنس سے ادارے کو عالمی سطح پر مزید پزیرائی حاصل بوگی بلکہ ضلع باغ کے اندر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وائس چانسلر نے کہاکہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ باہر سے آنے والے مہمانوں کے تجربے اور ویثرن سے نہ صرف اس ادارے بلکہ باغ کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ دنیا میں روز بروز جدت آرہی ہے ۔ اس طرح کی کانفرنسز سے ہمیں تحقیق اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔