مظفرآبادمیں پولیس ملازم کی جانب سے ہراسمنٹ پر خاتون کا احتجاج

0
79

پاکستانی مقبوضہ جموں  کشمیر میں پولیس ملازم کی جانب سے ہراسمنٹ پر خاتون سراپا احتجاج بن گئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں ایس ایس پی آفس کے باہر نکلنے والی خاتون کو پولیس ملازم کی جانب سے وردی میں “ٹیکسی” کہہ کر پکارنے پر خاتون سراپا احتجاج بن گئی۔

مذکورہ واقعہ کو سامنے پریس کلب کے صحافیوں نے بھی دیکھا جس پر میڈیا بھی موقع پر پہنچ گیاجہاں خاتون نے ایڈیشنل ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی موجودگی میں ایڈیشنل ایس پی کے ڈرائیور کی جانب سے آوازہ کسنے کی تصدیق کی ۔

میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عام آدمی ہراس کرے تو قانون فوری حرکت میں آ جاتا ہے لیکن اگر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے دفتر کے باہر دن دیہاڑے ایسی حرکت کرنے والے کے ساتھ کیا ہو گا ؟
جس کے جواب میں ایڈیشنل ایس پی کا کہنا تھا کہ خاتون کا بیان لینے کے بعد اس معاملے کو دیکھتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here