پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوامی ایکشن کمیٹیز نے عوام کی بنیادی حقوق کی حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
ا س سلسلے میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ ڈویژن کے ممبران اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چئیرمین احسان علی ایڈووکیٹ سے مابین تبادلہ خیال ہو اجس میں عوام کی بنیادی حقوھ کی حصول کیلئے مشترکہ جدوجھد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
دونوں اطراف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور یہ طے پایا کہ ان تجاویز کو اپنی اپنی کمیٹیز کے اندر زیر بحث لایا جائے گا تاکہ مشترکہ جدوجھد کو آگے بڑھانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
آخر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور چیئرمین کو 17 ستمبر کی عوامی بیداری شعور کانفرنس منعقدہ راولاکوٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی جو انھوں نے قبول کی۔