سیکورٹی صورتحال باعث گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح نہ ہوسکا

0
76

پاکستانی بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح سیکورٹی صورتحال کے باعث نہ ہوسکا۔

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے ہر سال کی طرح پاکستان کی جشن آزادی کے تقریبات،سرگرمی اورتیاریوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے 10 اگست سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

گذشتہ 10 اگست سے لیکر 14 اگست تک بلوچستان بھر میں جشن آزادی کے تقریبات،پرچم وبیجز بیجنے والےاسٹال،ریلی اور فورسز پر متعددحملے کئے جن میں اب تک 4 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ۔

گوادر چیمبر آف کامرس ذرائع کے مطابق گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو متوقع تھا۔ تاہم سیکوڑتی صورتحال کے باعث گوادر ائیر پورٹ کا افتتاح نہیں ہوسکا ۔

ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ ممکنہ طور پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو کرنا تھا ، جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور پہلی پرواز لینڈ کرنا تھا۔

خیال رہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محتاط اندازے کے مطابق 54 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں۔

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سی پیک منصوبہ کا حصہ ہے۔

بلوچ مسلح تنظیموں کی حملوں کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کو روک گیادیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here