پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی مظالم سے پسا عوامی حلقوں کی جانب سے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے 20 اگست کو شٹر دائون ہڑتال اور26 کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔
یہ اعلا ن عوامی ایکشن کمیٹی سب ڈویژن عباس پور کی جانب سے کی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی سب ڈویژن عباس پورکے چیئرمین سردار محمد یوسف چغتائی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ کھلی در من مرج کوٹ تک جٹا ن میدان اندری ناڑ نکر سمیت دیگر علاقوں کے تمام ٹرانسپورٹر ٹیکسی کار انجمن تاجران یوتھ عوامی ایکشن کمیٹی طلبہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 20 اگست 2024 یونین کونسل کھلی دھرمن کی سڑکیں مکمل بند کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہے صرف مریض کے لیے گاڑی الاؤ ہوگی باقی روڈ پر کوئی گاڑی نہیں چلے گی اور یہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام تنظیموں کے ذمہ داران عوام علاقہ تاجر برادری سول سوسائٹی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
انہوںے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر عباس پور کے دفتر کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیے ہوئے 50 دن گزر چکے ہیں۔لیکن حلقے کی سیاسی لیڈرشپ ارباب اختیار ریاستی حکومت ریاستی انتظامیہ ضلعئی اور عباس پور انتظامیہ سبھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم نے مجبور ہو کر سڑکوں پر انا شروع کیا۔
انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے مکمل تباہ ہماری ڈسپنسریاں مکمل تباہ ذراعت اور امور حیوانات کے اداروں کے اندر سٹاف نہیں تعلیمی اداروں میں سٹاف نہیں بی ایچ یو اسپتال کے اندر سٹاف نہیں سڑکیں ہماری مکمل طور پر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جو یونین کونسل کھلی درمن بدترین پسماندگی بدترین تعلیم دشمنی بدترین بنیادی حقوق کی پامالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یونین کونسل کی تاجر برادری ٹرانسپورٹ اسوسییشن ٹیکسی کار اسوسییشن سب یکجا ہو جائیں اور 20 اگست 2024 کو مکمل طور پر ہڑتال کر کے اس کو کامیاب کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
عوامی ایکشن کمیٹی سب ڈویژن عباس پور کا کہنا تھا کہ 26 اگست 202 کو کھلی در من میدان سے یونین کونسل کے درجنوں گاؤں کے ہزاروں عوام ایک بڑا احتجاجی لانگ مارچ کریں گے۔
یہ لانگ مارچ خالصہ نمجر منگار عباس پور پل پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی نسلوں کے مستقبل کے لیے نکلیں ۔یونین کونسل کے تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لیے نکلیں سڑکوں کی تعمیر کے لیے نکلیں، تعلیمی اداروں اور ہسپتال میں سٹاف کی تعیناتی کے لیے نکلیں اس ہڑتال کو کامیاب بنائیں اپنی انے والی اور موجودہ نسلوں کے مستقبل کو بچائیں ۔