سیراڑی میں ریاستی وزیر کیخلاف سیاہ پرچموں کیساتھ احتجاج

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے سیراڑی میں ریاستی وزیر حکومت عامر الطاف کی آمد پرلوگوں نے ہاڑی بازار کھتیاڑہ میں سیاہ پرچم ہاتھ میں اٹھائے احتجاج کیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی اتحاد سیراڑی کھتیاڑہ کے ذمہ داران بڑی تعداد نے ریاستی عامر الطاف کی سیراڑی آمد پر سخت احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بروقت مذاکرات کے ٹیبل پر بات چیت ہوجاتی تو آج یہ نوبت نہ دیکھنی پڑتی۔

عوام کا مطالبہ تھا کہ ہجیرہ ٹو سیراڑی شاہراہ موسیٰ خان کو بحال کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نا کیا گیا تو دھرنا، دیا جائے گا

مظاہرین نے عامر الطاف کا کافلہ کتھیاڑہ کے مقام پہ روک دیا اور وزیر موصوف کی یقین دھانی پہ راستہ کھول دیا۔

ریاستی وزیر نے مظاہرین کو ان کے مطالبے کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے