سردار تنویر الیاس وزیر اعظم بننے کیلئے پھر متحر ک ہوگئے

اسلام آباد
رپورٹ : طاہر نذیر

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیرکے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پھر متحرک ہوگئے اور علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن کیا اس نے اپنے گزشتہ ادوار میں عوام کو ریلیف دیاہے؟۔

واضح کرتے چلیں کہ سابق وزیراعظم جب عہدے پہ براجمان تھے تو موصوف دن تین بجے سوئے ہوئے جاگتے۔ پوری بیورو کریسی عوام اس انتظار میں ہوتے کہ کب جناب وزیراعظم جاگیں گے اور یہ فائلیں دستخط کریں گے تاکہ اور کام آگے چلے ۔

ان کے گھر اور سینٹورس میں عوام کی قطاریں لگی رہتیں لیکن موصوف اور ان کی پیڈ کارکنان کی ٹیم نہ کسی کو ملنے دیتی اور نہ کسی کا کام ہونے دیتی۔

کئی ایک سیاسی کارکنان دن تو دن رات بھی وزیر موصوف کے دروازے کے آگے لائن میں لگے انتظار میں نظر آت لیکن جب موصوف کی آنکھ کھلتی تو پیڈ کارکنان کی ٹیم حصار باندھ لیتی اور اپنی مرضی کے بندوں کو ملنے دیتی جس سے کارکنان کی کثیر تعداد موصوف سے متنفر بھی ہوگئی ۔

اب کی بار موصوف دوبارہ وزیراعظم بننے کی کوشش میں لگے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ عام آدمی کی پہنچ پھر تنویر الیاس تک پہنچ پائیگی؟ یا موصوف ٹائم سے جاگ پائیں گے؟ ۔ یا پیڈ کارکنان کا حصار ٹوٹ پائیگا۔ فی الحال ایسا کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا اور عوام کے حصے میں سوائے ذلت و خواری کے اور کچھ نہیں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے