باغ، راولپنڈی، دھوندار اور میرپور میں ہفتہ وارپر اسٹڈی سرکلز کا انعقاد

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے باغ ،دھوندار،میرپور اور راولپنڈی میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی جانب سے ہفتہ وار اسٹڈی سرکلز کاانعقادکیا گیا۔

باغ میںہفتہ وار ورکرز اسٹڈی سرکل

موضوع: ورکشاپس ورکرز کے مسائل

اسٹڈی سرکل ضلعی دفتر میں منعقد ہوا ۔موضوع پر ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے عمار نے موضوع کو بحث کے لیے کھولا۔تمام شرکاء نے ورکرز کے مسائل اور ان کے فوری اور دیر پا حل کے لیے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو رکھی۔

بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ ایسا مسلہ ہے جس نے ورکرز کا چولہا جلانا مشکل کیا ہوا ہے۔بلدیہ کے تمام ملازمین کو ہمارئے ٹیکسیز سے تنخوایں ملتی ہیں اس لے باوجود علیحدہ سے صفائی کے نام پر ٹیکس کیوں لیا جا رہے ہے؟

اسی طرح مسائل کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جو محنت کشوں کو گھیرئے ہوئے ہے۔ جن کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد لازم ہے۔یہ طے پایا کہ بجلی کی کم وولٹیج لوڈشیڈنگ اور صفائی ٹیکس لینے کے باوجود گندگی کیوں ؟ ان سوالات کو لیکر اس ہفتے بھائی پاس کے تمام محنت کش تاجروں کی میٹنگ بھائی پاس مارکیٹ کے دوست وہاں کے سرگرم تاجروں کیساتھ ملکر کریں گے۔ اور میٹنگ میں اکثریتی تجاویز اور رائے سے فیصلہ لیا جائے گا۔

آئندہ سرکل کا موضوع : تنظیم کیا ہے؟
مقام: میر پور

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔جس میں پارٹی کا اسٹڈیز سرکلز کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے اور سثی باڈی کا قیام ۔ضلعی باڈی کی تشکیلِ نو پر تفصیلی گفتگو ھوئی۔ان تمام امور کو فوری طور پر حل کرنے اور جلد تکمیل کی ضرورت پر تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں اسلم وطنوف، احتشام الحق ایڈووکیٹ ، آصف کشمیری شاویز اقبال نے شرکت کی۔

اجلاس میں یہ طے ھوا کہ اسٹڈی سرکل کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔تمام دوستوں سے رابطہ کیا جائے گا ۔

راولپنڈی غوری ٹاون
جنوں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی غوری ٹائون کا سٹڈی سرکل غوری ٹاون ہوا۔ دوستوں نے شرکت کی،

موضوع: سٹڈی سرکل کیوں ضروری ہے؟

دوستوں نے موضوع پہ گفتگو کی اور آئندہ کا سرکل بیرسٹر قربان علی کی کتاب انقلابی شعور پڑنے پہ اتفاق ہوا۔

طلبہ اسٹڈی سرکل باغ

بروز: جمعہ ضلعی دفتر باغ ہفتہ وار طلبہ سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

موضوع: سیکولرازم

شرکا سیمل، بالاچ، ایمن، الیاس کشمیری، آر۔ایم۔خان ،کامریڈ اخلاق نے موضوع کو کامریڈ ایمن نے کنڈیکٹ کیا۔ کامریڈ آر- ایم -خان نے بریفنگ دی۔ تمام شرکاء نے موضوع پر گفتگو رکھی۔چونکہ موضوع میں بات کرنے کی گنجائش موجود ہے اس لیے آہئندہ سرکل بھی اسی موضوع پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گائوں دھوندار باغ
ہفتہ وار سٹڈی سرکل دھوندار (باغ)
بروز: اتوار۔ دھوندار کے مقام پر ہفتہ وار سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

موضوع: "فلسفہ کیا ہے؟”

شرکاء بلال باغی، احتشام شبیر، کامریڈ اویس، فراز رفیق، کامریڈ مصباح، طیبہ باغی، مقدس حفیظ، تبسم حفیظ، رابعہ رابی، ایم آر خان نےموضوع کو کامریڈ طیبہ نے کنڈیکٹ کیا۔ کامریڈ تبسم نے بریفنگ دی۔

تمام شرکاء نے اس پہ تفصیلی بات کی اور کامریڈ مصباح نے کنکلیوڈ کیا۔

آئندہ سرکل اتوار کو ہو گا جس کا موضوع "مادی اور عینیتی فلسفے میں فرق”۔ موضوع کو کامریڈ بلال کنڈیکٹ کریں گے۔ کامریڈ اویس بریفنگ دیں گے اور کامریڈ مقدس کنکلیوڈ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے