چڑھوئی : نمانئندہ کاشگل
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے تحصیل چڑھوئی میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے،پرائس کنٹرول کمیٹی نظر سے اوجھل ہے، غریب عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔
تحصیل چڑھوئی کے مرکزی شہر میں سبزیاں پھل، فروٹ، گوشت، گھی، غیر معیاری دودھ، چائے و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ، دکاندار اور منافع خور حضرات اپنی من مانی قیمتوں پر سیل جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا ہے نہ ہی کوئی ریٹ لسٹ جاری کی ہے۔
مختلف دکانوں کے سامان کے ریٹ میں فرق سے غریب عوام تنگ آچکے ہیں کوئی فیکس ریٹ نہیں ، بس عوام کو لوٹا جارہا ہے۔
عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ،سب اپنے من مرضی کے ریٹ میں سامان بھیجتے ہیں۔