جموں کشمیر میں ٹمبر مافیا سرگرم ،آتشزدگی کی آڑ میں متعدد درختیں کاٹی گئیں

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ٹمبر مافیا مکمل سرگرم ہے، آتشزدگی کی آڑ میں متعدد درختیں کاٹی گئیں۔

نمائندہ کاشگل کے مطابق کاٹی گئیں متعدد درختوں کے نشانات مٹائے گئے اور درختوں کے تنے بھی جلا دئے گئے تاکہ شک وشبہات کی گنجائش نہ رہے۔

ادھر محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا اور آگ لگانے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی کرنے سے قاصر دکھائی دے رہی ہے۔

عوامی حلقوں نے ماحولاتی تنوع کو نقصان پہنچانے، جنگلات کی حدود میں تجاوزات ،جنگلات کٹائی اور آگ لگانے والے افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیرجنگلات ،چیف سیکرٹری اعلیٰ کوسطح کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کروائیں ۔

انہوںنے کہا کہ باڑیکوٹ ناڑشیر علی کے مختلف علاقوں میں گرے درختوں کی بندر بانٹ روکا جائے ۔اور حکومتی سرپرستی میں مقامی ڈپو کونیلام کی جائے تاکہ ضرورت مند افراد مذکورہ لکڑی کوسستے داموں میں حاصل کر سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے