بنگوئیں ( نمائندہ کاشگل نیوز )
پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیرکے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے بلدیاتی رابطہ کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تنویر الیاس نے بلدیاتی رابطہ کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بلدیاتی نظام ، بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندگان کا وکیل ہوں اور ہر جگہ بلدیاتی نظام کی حمایت جاری رکھوں گا۔
اتوار 26 جنوری 2025 کو بحالی اختیارات و فعالی ادارہ جات کی مہم کے سلسلے میں قائم رابطہ کمیٹی آزاد کشمیر کے وفد جس میں چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر آصف خان، طارق مسعود ایڈووکیٹ ممبر لیگل کمیٹی، میر امتیازاحمد مرکزی سیکرٹری رابطہ کمیٹی آزاد کشمیر ، بشارت خان مغل ممبر رابطہ کمیٹی ، سید علی رضا ایڈووکیٹ ممبر رابطہ کمیٹی، خواجہ محمد امتیاز ممبر اور سردار عبد الستار ممبر ضلع کونسل پونچھ بلدیاتی نمائندگان حلقہ ایل اے 22 اور ضلع پونچھ سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین عشروں کے بعد آزاد کشمیر میں مرحلہ وار اور ڈویژن وائز پُرامن انتخابات کرانے میری حکومت کا احسن اقدام تھا اب بلدیاتی اداروں کی فعالی منتخب نمائندوں کو با اختیار بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈویژنل کنونشنز میں بھی شرکت کی کوشش کروں گا بلدیاتی نمائندگان مجھے اپنا وکیل سمجھیں۔
Share this content:



Post Comment