مظفرآباد(نمائندہ کاشگل نیوز)
پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کو خیبر پختونخوا کی پولیس سے ہراسانی کا سامنا ہے ۔
کاشگل نیوزکو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے پی کے پولیسجموں کشمیر کے لوگوں سمیت سیاحوں کو بھی پریشان کررہی ہے ۔
برار کوٹ واقعے کے بعد کے پی کے پولیس جگہ جگہ موبائل میں ناکہ لگا کر جموں کشمیر کے عوام کو بلا وجہ تنگ کررہی ہے ۔
کے پی کے پولیس کی ہراسانی کی وجہ سے سیاح اور عوام شدید پریشان ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں برار کوٹ میں کے پی کے پولیس نے ایک خاتون پر ہاتھ اٹھایا تھا جس پر کشمیر یوں نے احتجاجاً روڈ بلاک کیا اوربعدازاں معاملے کا تصفیہ خاتون کی جانب سے مذکورہ اہلکار کو تھپڑ کا جواب تھپڑ میں دیکر کیا گیا تھا۔
Share this content:



Post Comment