حق ملکیت ، حق حکمرانی اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس

 

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ کے یونین کونسل جگلڑی کے مقام پر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام تقریب حلف برداری "حق ملکیت و حق حکمرانی” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران سمیت عوام علاقہ نے جوش وخروش سے کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر یونین کونسل جگلڑی کی کمیٹیوں سے حلف لیا گیا۔

یاد رہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو چھ مہینے میں چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرنے کا وقت دیا ہواتھا۔

اس دوران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہواتھا۔

جگلڑی حلف برداری کا اسی فیصلے کی ایک کڑی ہے۔

کانفرنس سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ جموں کشمیر کی عوام اب حق ملکیت، حق حکمرانی اور شناخت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ مفت اور معیاری تعلیم ، صحت اور با عزت روزگار کی مانگ کو چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصہ بنا لیا ہے عوام کو منظم کرتے ہوئے داخلی سطح پر قدرتی راستوں کی بحالی کی جدوجہد تیز کریں گے ریاستی شہریوں کو آپس میں ملنے اور تجارت کرنے کے مواقعے فرائم کیے جاہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے