باغ: جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری  علمی مباحث کا آغاز

پاکستان کے زیر انتظام جموں کمشیر کے علاقے باغ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر پروفیسر نغمان عارف، سروراجیہ انقلابی پارٹی کے صدر سجاد افضل، دوستوں سمیت دورہ باغ کے دوران جموں کشمیر پیپلز نیشنل کمیون لائبریری میں تشریف لائے۔

ایک نشست میں موجودہ عوامی تحریک کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی، نتائج اور خدشات کو زیر بحث لایاگیا ۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی، جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، جموں کشمیر این ایس ایف کے ر ہنمائوں، متحرک کارکنان کے مابین مختلف اوقات میں مختصر نشستوں میں جامع گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر لائبری ذمہ دارا ن نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان بحثوں سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

Share this content: