طبی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف باغ میں احتجاج

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں طبی سہولیت کی عدم فراہمی کیخلاف باغ میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی  کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہری کیا گیا ہے ۔

احتجاج میں علاج کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرئے میں مفت اور معیاری،علاج مانگ تحریک کو منظم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرے میں عوامی تحریک کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا۔جہاں صحت کے مسائل اور ہسپتال کی حالت زار کو لیکر عوامی کمپین کرنے کا فیصلہ عوامی کمیپین کے لیے پیپلز اسمبلیوں کا باقاعدہ شیڈیول جاری کر دیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میںکہا گیا کہ 20 فروری تک ڈیڈ لائن اگر مطالبات منظور اور مسائل حل نہ ہوئے تو 20 فروری کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 20 فروری تک پیپلز اسمبلیوں میں عوام سے تجاویز لی جاہیں گی جن کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ابتدائی احتجاج میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا اور پیپلز اسمبلیوں کا شیڈیول جاری کیا گیا۔جس کے تحت مورخہ 14 فروری ریڑھ،مورخہ 16 فروری جنوبی باغ،مورخہ 18 فروری شمالی باغ اور مورخہ 20 فروری ملوٹ میں احتجاج کیا جائے گا۔

بعد از احتجاج ایم ایس ڈی ایچ کیو سے وفد کی ملاقات چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو کی گئی ۔

ایم ایس نے وفد کو چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ایسے مسائل جو ہسپتال کی انتظامیہ کے متعلق ہیں پر جلد پیش رفت کی یقین دھانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے