باغ : ضلعی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ صدر منتخب

باغ(نمائندہ کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع باغ کے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ 89 ووٹ حاصل کر صدر جبکہ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ 87 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ نائب ، ساجد اسحاق جوائنٹ سیکرٹری اور احمد مجاہد سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے الیکشن میں بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ کا گروپ گزشتہ 24 سال سے مسلسل جیت رہا ہے ۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے الیکشن میں ووٹرز کی کل تعداد 177 تھی جن میں سے 155 ووٹ پول ہوئے ۔

صدارت کیلئے سردار اعظم حیدر ایڈوکیٹ 89 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے انکے مد مقابل سردار امتیاز ایڈووکیٹ نے 64 ووٹ حاصل کیئے ۔

جنرل سیکرٹری کیلئے مخالف پینل کے شجاع محمود ایڈووکیٹ 87 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل راجہ رمیض ایڈوکیٹ نے 65 ووٹ حاصل کئے ۔

نائب صدر کے امیدواران کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ نے 77 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مد مقابل خواجہ صادق حسین وانی ایڈووکیٹ نے 74 ووٹ حاصل کئے ۔

جوائنٹ سیکرٹری کیلئے راجہ ساجد اسحاق 81 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ سیکرٹری اطلاعات کیلئے احمد مجاہد ایڈووکیٹ سب سے زیادہ 96 ووٹ حاصل کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

چیئرمین الیکشن کمیشن سردار بشیر ایڈوکیٹ نے پریذائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دیئے ۔

نتائج کے بعد کامیاب ہونیوالے امیدواران کے حامیوں نے جشن منایا ۔

الیکشن پر امن ماحول میں منعقد ہونے اس موقع پر پولیس کی نفری تعینات تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے