گلگت(نمائندہ کاشگِل نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے آواز اٹھانے والے کم عمر میٹرک کلاس کے طالب علم راجہ عابد کو چلاس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں چلاس کے مختلف سکولوں کے میں مڈل کلاس کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں تمام طلبہ و طالبات فیل ہوچکے تھے۔ ضلع دیامیر میں مڈل کلاس کے خراب نتائج کے حوالے سے دیامر میں شاہراہ قراقرم بلاک کرکے احتجاجی کیا تھا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ چلاس کے اندر تمام سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی، طلبہ وطالبات کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہم ایشوز کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔مطالبات حل نہ کرنے کی وجہ سے آج پھر سے چلاس میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی اور شاہرہ قراقرم پر احتجاج شروع کیا تھااس دوران چلاس پولیس نے احتجاج پر دھاوا بول دیااور طالب علم عابد راجہ کو گرفتار کرلیا۔
گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی سماجی حلقوں نے اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالب علم کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیاہے
Share this content:



Post Comment