بنوں میں عسکریت پسندوں کا پولیس پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

 

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں کے علاقے فتح خیل میں عسکریت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے آدھی رات کو ہونے والے حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، عہدیدار نے کہا کہ یہ ہر طرف سے کیا گیا حملہ تھا، جس کا مقصد پولیس چوکی کا کنٹرول حاصل کرنا تھا، ڈیوٹی پر موجود افسران نے مؤثر طریقے سے جوابی فائرنگ کی۔

عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پولیس افسران نے حملہ آوروں کو اس وقت تک مصروف رکھا، جب تک کہ کمک نہیں پہنچ گئی، سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی عسکریت پسندوں کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد وہ شدید فائرنگ کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

اس دوران 2 کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیا اللہ ہلاک ہوئے، ان کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دو دن میں پولیس چوکی پر یہ دوسرا حملہ تھا، جمعرات کی رات عسکریت پسندوں نے اسی علاقے میں اسی طرح کے حملہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے