باغ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیرکے میں حق ملکیت حقِ حکمرانی کانفرنس بسلسلہ حلف برداری یونین کونسلز ہل سرنگ و چمیاٹی بمقام چمن کوٹ تحصیل دھیرکوٹ میں شوکت نواز میر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اپنی شناخت ہے ہم کسی صورت شناخت پے کوئی کمپرومائز نہیں کریں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی ملک کسی ادارے کےساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ہمارا جھگڑا اس ریاستی نظام کےساتھ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا تعلق پاکستانی عوام کیساتھ جو ہے نہ وہ ختم ہونے والا ہے نہ کوئی ختم کرسکتا ہے ۔
شوکت نواز نے کہا کہ لہذا یہ جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہو باز آجائو۔ تمام سہولت کاروں کو واضح پیغام ہے کہ آپ کو اپنی سیاسی جماعتیں آپکو اپنے نظریات مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے نہ کسی نے پہلے نظریاتی سیاست کی ہے نہ اب ہم کسی کو کرنے دیں گے۔