بلوچستان میں کول مائن ایریا میں دھماکا،10 افراد ہلاک

 

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کول مائن ایریا میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب بم دھماکے نتیجے میں  10 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز فورس کے  مطابق دھماکا تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی لیبر گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں سوار 10 مزدور ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

لیویز نے کہا کہ دھماکا بارودی سرنگ کا ہوسکتا ہے جس میں مزدوروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے کے لیے جارہے تھے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پک اَپ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کوئلے کی کانوں میں مزدوری کرتھے تھے، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا۔

علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق ہرنائی کے علاقے بی ایریا سب تحصیل شاہرگ میں ٹاکری میں شیرباز کمپنی کے مزدوروں روڈ پر آئ ڈی بلاسٹ ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 9 سے 10 لاشیں شاہرگ ہسپتال پہنچا دئے گئے جبکہ 6 زخمیوں کو بھی شاہرگ ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

مذکورہ بالا تمام افراد کا تعلق سوات سے بتایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے