گلگت(نمائندہ کاشگل نیوز)
دیامیر ڈیم متاثرین کمیٹی نے 16 فروری کو اپنے بنیادی مطالبات کے حل کے لئے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس کے صدیق اکبر چوک میں سخت احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔
احتجاجی مظاہرے کا اعلان "حقوق دو ،ڈیم بناوتحریک” کے زیر اہتمام چلاس میں تمام علاقوں کی نمائندہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ضلع دیامیر کے تمام نالہ جات کے عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ، بوری بستر سمیت احتجاج میں شرکت کریں۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا، لانگ مارچ یا دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ احتجاج دیامر بھاشا ڈیم سے متاثرہ افراد کے حقوق کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، اور مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Post Comment