بلدیاتی نمائندگان کا21 فروری شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

مظفرآباد ( نمائندہ کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بلدیاتی نمائندگان نے اپنے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیاہے ۔

لائحہ عمل کے تحت تمام اضلاع میں 21فروری کو کونسلر مین شاہرایں بند کر کے احتجاج ہو گا ۔

بیان میں کہا گیا کہ 25فروری کو مظفرآباد قانون ساز اسمبلی کا گھراؤ کریں گے۔

واضع رہے کہ حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے کے فنڈز ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد بلدیاتی نمائندگان نے اسے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم حکومت سے اس وقت تک فنڈز نہیں لیں گے اور نہ استعمال کرینگے جب تک مسودہ قانون من وعن منظور نہیں کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فنڈز کا لالچ دیکر خریدنے کی کوشش نہ کرے۔حکومت نے مسودہ قانون میں طے شدہ نکات میں بلدیاتی اداروں کی ٹرم پانچ سالہ پر اتفاق ہو چکا ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا کیونکہ دو سال تک کونسل کی کمپوزیشن ہی مکمل نہیں ہو سکی اور جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس کا بھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اس کا گزٹ نوٹیفکیشن ابھی تک التوا میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے