اسلام آباد ( نمائندہ کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کا وزیر اعظم بنانے کا جھانسہ دیکر اسلام آباد کے ایک پیسے والے شہری کو لوٹ لیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیل 1 ارب میں طے پائی ہے اور 9 کروڑ 71 لاکھ وصول کیےگئے ۔
باقی رقم وزیراعظم بننے کےبعد ادا کرنا تھی۔
اب تک مذکورہ متاثرہ شخص کی نام ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
فراڈ کرنے والوں نےخود کو خفیہ ایجنسی کے اہلکاربتایا اور بڑے بڑےافسران سے تعلقات بھی ظاہر کئے۔
واضع رہے کہ میڈیا میں یہ رپورٹ ہوچکے ہیں کہ جموں کشمیر سمیت بلوچستان و خیبر پختونخوا میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں کیلئے خفیہ ایجنسیاں باقائدہ طور پر اربوں کی بولیاں لگاکر انہیں بیچ دیتے ہیں۔