باغ: ملازمین کش پالیسی کے خلاف آل ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاجی ریلی

باغ(کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں حکومت کی طرف سے ملازمین کش پالیسی کے خلاف آل ایمپلائز فیڈریشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

حکمران نےآئی ایف کی پالیسیوں پر ہی عمل کرنا ہے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں،ملک بھر کےتمام ملازمین آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ال ایمپائز فیڈریشن کے صدر سردار افتخار احمد،چیرمین مولانا عبدالمنان،صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن راجہ امتیاز،صدر پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین سردار ضمیر خان،محمد بشیر صدر غیر جدیدہ ملازمین ، سردار تنویر ،حامد گردیزی،مرزا ناصر،شجاعت کاظمی،تنویر امجد،شوکت کشمیری،شمیم ریاض،عبدالغفوراور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سرکاری ملازمین کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنی مراحات ختم کریں یہ ملازمین کسی گاڑی کی ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ اپنے بنیادی حق باعزت روٹی کی بات کرتے ہیں جس کیلئے وہ اپنی خدمات ریاست کو دے رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا تعلق شگاگو کے ان شہداء سے ہے جن انھوں قربانی دے کر اپنے طبقے کے حقوق حاصل کئے تھے اور ہم اپنے حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

ملازمین نے ڈپٹی کمشنر باغ کے دفتر سے ایک بڑی احتجاجی ریلی بھی نکالی جس نے بارش کےباوجود ضلعی ہیڈکواٹر کا  چکر بھی لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے