مانسہرہ ہاتھی میرا موٹروے پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص ہلاک

مانسہرہ ( کاشگل نیوز)

 

مانسہرہ ہاتھی میرا موٹروے کے مقام پر کوسٹر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکارہوگئی ۔

حادثہ میں صدام نامی ڈرائیور ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

زخمیوں میں شاہد ولد کاکا جان ، رفاقت اللہ ولد زاہد ، عبد الرحمن ، تاج الدین ولد حیدر علی ، احسان اور نادر امان ولد شیخ عمران شامل ہیں ۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے