پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی شمالی باغ کے زیر اہتمام چھتر کے مقام پر شمالی باغ کے ذمہ داران کا پیپلز سرکل منعقد ہوا۔
پہلے سیشن میں شرکائے سرکل میں پمفلٹ تقسیم کیا گیا اور علاج اور ہسپتال کے مسائل کو لیکر، انتظامیہ اور عوام کے رویوں، ہسپتال میں ساف، ڈاکٹرز اور مشینری کی کمی، حکمرانوں کی غفلت اور عوام کی اجتماعی جدوجہد پر بحث اور گفتگو ہوئی۔
چارٹر آف ڈیمانڈ میں مزید اضافے کے لیے تجاویز لائی گئیں۔
دوسرے سیشن میں شمالی باغ کی عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور کمیٹی سے چھتر سے تعلق رکھنے والے بزرگ گلزار خان صاحب نے حلف لیا۔
مزید برآں شمالی باغ کی تمام وارڈز میں پیپلز سرکل منعقد کرنے اور کمیٹیاں تشکیل دینے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی اور طے پایا کے شمالی چباغ کی کمیٹی میں موجود مختلف وارڈز کے ممبران اپنی اپنی وارڈذ میں پیپلز سرکل کا انعقاد کریں گے۔