وادی نیلم(کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے بالائی وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاوبٹ سے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں 4 افراد برفانی تودے تلےدب گئے جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
گریس ویلی میں برفانی تودہ گرنے سے تین نوجوان برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ گریس ویلی میں منگل کی صبح پیش آیا جب جنگل میں گئے پانچ نوجوان برفانی تودہ کی زد میں آگئے۔
دو نوجوان جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ منیرولد عالمگیر،تصیل ولد سیدمہران ،وحید ولدمشکور ساکنان پھولاوی نامی نوجوان گلیشئرز کے نیچے دب گئے ہیں۔
ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کے لئے فوج، پولیس اورمقامی لوگوں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔
مقامی شہری نمبردار اشفاق احمد خان کے مطابق برف باری اور موسمی تبدیلی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایس پی نیلم خواجہ صدیق احمد نے بتایا کہ حادثہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر دودھ گئی کے مقام پر پیش آیا ہے ۔
بچ جانے والے نوجوانوں کے مطابق وہ جنگل میں شکار کےلئے گئے ہوئے تھے۔
جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں دس فٹ سے زائد برف پہلے سے موجود ہےجبکہ مزید برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
برفانی تودے کے نیچے دبنے والوں میں منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی ، تحصیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی ، وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی شامل ہیں جبکہ ان میں سے شہزاد ولد شیراز ساکنہ پھولاوائی معجزانہ طور پر بچ گیا۔