گلگت (نمائندہ کاشگِل)
سابق امیدوار جی بی اے ہنزہ ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی اہلکار لیز کے نام پر شمشال کے عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شمشال ہنزہ کا جغرافیائی و سیاحتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
افسر شاہی کے ایماء پر مائنگ مافیا کو سہولت کار بنا کر اندرون خانہ مداخلت کے ذریعے عوام شمشال کو اعتماد میں لئے بغیر اراضیات پر قابض کے درپے ہیں جوکہ نہ صرف شمشال بلکہ ہنزہ کے رسم و روایات کے مخالف ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام ہنزہ ہر ایسے اقدام کا نہ مخالفت کرے گا نیز بھرپور جواب بھی دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام ہنزہ سے اپیل ہ ے کہ ایسے منفی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرے اور کسی بھی ناانصافی و جبر کی دفاع کیلئے تیار رہیں۔