جموں کشمیر میں  سیاسی کارکنوں کا رول ختم کر کے کاسہ لیسوں کو مسلط کیا جا رہا ہے،پریس کانفرنس

باغ(کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے باغ میں عوامی حقوق کمیٹی کے چیئرمین سردار رفیق بیگ ، جنرل سیکرٹری چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کا سیاسی نظام فلاپ ہو کر بیٹھ کر گیا ہے ،سیاسی کارکنان اپنا کردار ادا کریں، سیاسی کارکنوں کا رول ختم کر کے کاسہ لیسوں کو عوام پر مسلط کیا جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم پارٹیوں سے نکل کر میدان میں نکلے ہیں ،عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ باغ میں محکمہ مال لینڈ مافیا کا سرپرست بن چکا ہے ، ہماری لڑائی کسی لیڈر سے نہیں ہے ،عوام میں جا کر عوام کی بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باغ کے اندر قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا ہے ،محکمہ مال کے پٹواریوں نے وہ ظلم شروع کیا ہوا ہے۔

عوامی حقوق کمیٹی نے کہا کہ پٹواری کون سی مخلوق ہے ،نقل کے لیے دو دو گھنٹے انتظار اور شام کو بچوں کی روزی بھی سائل ضائع کر کے آتا ہے۔پٹواری 3 دن تک غریب کو نقل نہیں جاری کرتا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کی صورت حال آپ سب کے سامنے ہے ۔ہسپتال میں نرسنگ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے جنگلات کاٹے جا رہے ہیں اور سرو کے درخت لگائے جا رہے ہیں جن کا سایہ بھی نہیں ہے ۔کیوں کشمیری قوم کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے ۔پھلدار درخت لگائیں، جنگلات کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں ۔یہاں اشیاء خوردونوش چیک کرنے کے لیے یہاں کوئی لیبارٹری نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے یہاں چکن ،مٹن ،بیف پیدا کیوں نہیں کیا گیا ۔وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے اس لیے ووٹ لیے تھے کہ باغ سے قبضہ اور لینڈ مافیا ختم کریں گے لیکن کچھ نہیں ہو سکا ہے۔ پٹواریوں سے ہماری جان چھڑائی جائے ،محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کروایا جائے۔کشمیر کے محاذ پر قربانی دینے والے شہید کا خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، آرمی چیف نوٹس لیں ۔

اس موقع پر جنید اکبر ایڈووکیٹ، عظمت چغتائی، راجہ یوسف ، سردار محمد ایوب ، سردار ریشم خان ،راجہ عامر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا باغ میں صحت ،تعلیم جنگلات ، مال سمیت تمام محکموں میں کرپشن کا بازار گرم ہے، سیاسی کارکنان اب مزید لاقانونیت برداشت نہیں کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے