چھتر سری آویڑہ وارڈ میں پیپلز سرکل کا انعقاد

عوامی ایکشن کمیٹی باغ کی شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے علاقے چھتر سری آویڑہ وارڈ میں گذشتہ 9 مارچ بروز اتوارکو عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پیپلز سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

پیپلز سرکل کے پہلے سیشن میں تمام شرکاء میں ”مفت اور معیاری علاج مانگ تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کیا گیا۔

دوسرئے سیشن میں چھتر سری آویڑہ وارڈ کی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور ممبران سے حلف لیا گیا۔

کمیٹی کے قیام کے بعد ممبران سے حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔

تیسرا سیشن چھتر سری آویڑہ وارڈ کی طرف سے افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔