جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پر امن دھرنے پر ریاستی کریک ڈاون کی مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی سفاکیت قرار دے دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے بلوچ نسل کشی کے لیے تمام تر انسانی حقوق پامال کر دئیے۔

انہو ں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے جمہوری نظام کو مضبوط کرتے ہیں لیکن نام نہاد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عوام سے احتجاج کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شال میں لاشیں سڑک پر رکھ کر پر امن احتجاج کرنے والے نہتے بلوچیوں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے بربریت کا نشانہ بنانا ریاستی وحشت اور سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے