جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے رہنما کرن کنول اور رابعہ رفیق نے بلوچستان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر خواتین ومظاہرین پر تشددکو ریاستی بوکھلاہٹ قرار دیکر اس کی شدید مذمت کی ہے۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ کے ضلعی صدر کرن کنول اور جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ کے ضلعی سیکرٹری نشر واشاعت رابعہ رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تمام تر اخلاقی و قانونی اصولوں کی پامالی کر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہتے بلوچ خواتین اور بچوں کے پرامن مظاہرے پر رات گئے کریک ڈاؤن کرنا، ان پر تشدد کرنا ریاستی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے جو مظلوموں کی آواز دبانے کی خاطر اس قدر اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بلوچوں کا اگر کوئی جرم ہے تو اسے قانون کے تحت ثابت کریں اور سزا دیں لیکن بچوں کو سرعام قتل کر دینا اور اس پر احتجاج کرنے پر مزید تشدد کرنا دنیا کے کسی بھی قانون میں نہیں ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔