پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن باغ کی جنرل سیکرٹری ماریہ خان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم محکوم ریاست کے باشندے پشتون اور بلوچ قوم کے حق آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
ماریہ خان نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں اور بلوچوں پر ہونے والے جبر کو بند کیا اور انکے آزاد ریاست کے حق کو تسلیم کیا جائے۔
یاد رہے کہ پورا بلوچستان ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی جبری گمشدگیوں اور کوئٹہ میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ و قتل کے خلاف مکمل بند ہے۔ لوگ سراپا احتجاج ہیں،کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں دھرنے جاری ہیں۔ کاروباری مراکز و شاہراہیں بند ہیں ۔ موبائل فون سروسز اور انٹرنیٹ معطل ہے۔